15 اکتوبر، 2006، 1:29 PM

غزہ

غزہ پر اسرائيلي حملوں ميں اب تك 19 فلسطيني شہيد ہوچكے ہيں

غزہ پر اسرائيلي حملوں ميں اب تك 19 فلسطيني شہيد ہوچكے ہيں

گزشتہ دو دنوں كے دوران غزہ پر اسرائيلي حملوں ميں شہيدہونے والے فلسطينيوں كي تعداد 19 تك پہنچ گئي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ گزشتہ دو دنوں كے دوران غزہ پر اسرائيلي حملوں ميںشہيدہونے والے فلسطينيوں كي تعداد 19 پہنچ گئي ہےاطلاعات كے مطابق ايك درجن سے زائد اسرائيلي ٹينكوں نے شمالي غزہ ميں جباليہ كيمپ كے سرحدي علاقے پر كئي فلسطيني كھيتوں كو اپنے گھيرے ميں ليا ہے اس كے علاوہ اسرائيلي ايف سولہ طياروں نے غزہ اور رفح ميں چار مختلف مقامات پر ميزائل داغے ہيں ان حملوں ميں چھ فلسطيني شہيد ہوگئے ہيں اس حملے ميں ايك خاتون سميت پندرہ فلسطيني زخمي بھي ہوئے ہيں زخميوں ميں سے دو كي حالت تشويشناك بتائي گئي ہے فلسطين كے سركاري ترجمان غازي حماد نے اسرائيل كے تازہ حملوں كي سخت مذمت كي ہے اور اسرائيلي فوج كي طرف سے فلسطيني عسكريت پسندوں كے خلاف طاقت كے بے جا استعمال كو ناقابلِ قبول قرار ديا ہے مبصرين كا خيال ہے كہ فلسطينيوں كے خلاف اسرائيل بربريت پر اقوام متحدہ كي خاموشي نے اسرائيل كو وحشيانہ جرائم كے ارتكاب ميں مزيد جري بنا ديا ہے 

News ID 394018

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha